ایک نیوز:پاک افغان چمن سرحد پرافغان سنتری کی بلااشتعال فائرنگ سے 12سالہ بچے سمیت 2پاکستانی شہید ،1بچہ زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب پیدل کراسنگ کرنیوالوں پرافغان سنتری کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کا مزیدجانی نقصان سے بچنےکےلیےتحمل کامظاہرہ ،مسافروں کی موجودگی کےباعث جوابی فائرنگ سے گریز کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق افرادکی لاشیں ڈی ایچ کیواسپتال چمن منتقل کر دی گئیں۔زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکام کامجرم افغان سنتری کی حوالگی کےلیے رابطہ توقع ہے۔ افغان عبوری حکومت اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کوکنٹرول کرے گی۔ مستقبل میں ایسے واقعات سےبچنےکےلیے نظم وضبط یقینی بنایاجائے۔ پاکستان مثبت وتعمیری باہمی تعلقات کےلیے پرعزم ہے۔ ایسے ناخوشگوارواقعات سےسنجیدہ کوششوں کو نقصان پہنچ سکتاہے۔