پیپلزپارٹی اتحادی جماعتوں کوکوسنا بند کرے ، ترجمان جے یو آئی

Oct 04, 2023 | 20:18 PM

ایک نیوز :ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہاکہ پیپلزپارٹی اپنی اصل تکلیف سامنے لائے  ۔ اتحادی جماعتوں کو کوسنا بند کردے ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ان کا کہناتھا کہ  اتنی بھی کیا جلدی ہے ،بلاول کو اللہ لمبی عمر دے ،وزیراعظم بن ہی جائیں گے ۔لاڑکانہ کی سیٹ 2018 میں لیول پلینگ فیلڈ ہی کی وجہ سے پی پی کو ملی ۔ مردم شماری کے حق میں ووٹ دیتے وقت فائدہ نظر آیا تو ووٹ دے دیا ۔ انتخابات جلدی کرانے کا واویلا اصل میں انتخابات سے راہ فرار کی طرف پیشں قدمی ہے ۔

اسلم غوری نے مزید کہا کہ اپنے لئے لیول پلینگ فیلڈ کا مطالبہ اور ہمارے موسمی حالاتِ پر تحفظات کیوجہ سے سیخ پا ہونا حیران کن ہے ۔ رابطہ عوامی مہم شروع کردی ہے ۔پی پی بھی تیاری شروع کردے ۔ایسا نہ ہو پھر کہیں کہ تیاری کا موقع نہیں ملے

دوسری جانب سنیٹرعبدالغفورحیدری نے کہا کہ پی پی والے ٹھنڈا کرکے کھائیں ،گرم گرم کھانے سے منہ جل جائے گا ۔پی پی نے جو پیکج لیا تھا وہ ختم ہوچکا ،غصہ ہم پر اتار رہے ہیں ۔پی پی تجربہ کار سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے ، پتہ نہیں کیونکر ایڈجسٹ نہیں ہو پارہی ۔انتخابات سے قبل امن وامان اور موسم کی صورتحال پر نظر رکھنی چاہئے ۔اچھے موسم میں انتخابات سے پی پی کو بھی اچھے نتائج مل جائیں گے ۔

مزیدخبریں