ایک نیوز :کراچی میں سچل کے علاقے سے خاتون کی کمبل میں لپٹی ہاتھ پائوں بندھی لاش ملنے کے معاملے پیشرفت سامنے آئی ہے ۔لڑکی کی موت اوور ڈوز کی وجہ سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس نے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں کاشف، اعجازحسین، راجہ اور صابر شامل ہیں ،27 ستمبر کو سچل کی حدود سے کمبل میں لپٹی لاش ملی تھی۔
ایس ایس پی کے مطابق اڈے کے مینیجر سمیت چار ملزمان واردات میں ملوث ہیں، لڑکی کو جذبات ابھارنے والی ادویات زیادہ مقدار میں دی گئی،گولیوں کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے لڑکی کی موت ہوگئی،تفتیش کے بعد پتہ چلا خاتون کی موت فحاشی کے اڈے پر ہوئی، مرنے کے بعد لاش کو سچل تھانے کی حدود میں جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا،اتبدائی تفتیش کے مطابق فحاشی کا اڈا ایک سرکاری افسر کا ہے،گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔