پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بحال کردی 

Oct 04, 2023 | 19:52 PM

ایک نیوز :پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بحال کردی۔لاہور ایئرپورٹ سے مدینہ اورکراچی جانیوالی پروازیں روانہ ہو گئیں۔

پی ایس او کو پیسوں کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کی 2پروازوں کو لاہور ایئرپورٹ پر روک دیاگیا تھا ۔پی آئی اے کی شام پانچ بجے لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 305 کی روانگی رک گئی تھی ۔6 بجے لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 741 کو بھی تیل فراہم نہیں کیا جارہا  تھا ۔

مزیدخبریں