ایک نیوز:سابق وزیراعلیٰ اور ن لیگ کے نائب صدر حمزہ شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پاکستان کو جس مسیحا کی ضرورت ہے اسکانام نوازشریف ہے۔
سابق وزیراعلی پنجاب اور نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پاکستان کو ایک مسیحا کی ضرورت ہے جو ملک کی معیشت کو ڈگر پر ڈالے۔ اس وقت عوام کے فوری ریلیف کے اقدامات ہونے چاہئیں۔ یٹرول، اشیائے خور و نوش ، بیروزگاری کا خاتمہ ہو عام آدمی کی زندگی آسان ہو۔
حمزہ شہبازکاکہنا تھاکہ 21 اکتوبر کو سارا پاکستان اپنے محبوب رہنما کا فقیدالمثال استقبال کرے گا۔ پاکستان ، پنجاب اور لاہور نواز شریف کے تاریخی استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
سابق وزیراعلیٰ کاکہنا تھاکہ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا۔ 21 اکتوبر قائد کے استقبال نہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر مہر لگنے اور عوامی ریفرنڈم کا دن ثابت ہو گا۔