ایک نیوز :سیشن کورٹ ججز گیٹ پر سکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کرنے کے دوران وکلا کی ایس ایچ او اسلام پورہ اور ایس پی انوسٹگیشن سٹی سے بدتمیزی پرمقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ اسلام پورہ میں ایس ایچ او اسلام پورہ اسد محمود قریشی کی مدعیت میں عمر وقاص وڑائچ سمیت 15 سے بیس وکلا کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔مقدمہ میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کردی گئیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ججز گیٹ پر ڈیوٹی چیکنگ کے دوران وکلا آئے اور گالم گلوچ کی اور کہا کہ یہاں سے نکل جاؤ۔اسی اثنا میں عمر وقاص وڑائچ آیا اور میری وردی پھاڑ دی۔