ایک نیوز :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایڈووکیٹ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کو ایک اور منصب سونپ دیا۔
تفصیلات کےمطابق شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ترجمان نامزد کردیئے گئے۔عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر گوہر اور ایڈووکیٹ شعیب شاہین کا بطور آفیشل ترجمان نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمرایوب نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔