مردان،کروڑوں کی قیمتی نوادرات سمگل کرنیکی کوشش ناکام

مردان،کروڑوں کی قیمتی نوادرات سمگل کرنیکی کوشش ناکام
کیپشن: Mardan, the attempt to smuggle valuable antiquities worth crores failed

ایک نیوز:ایکسائز مردان ریجن نے کروڑوں روپے کی قیمتی نوادرات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسائز مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے کار سے 14عدد مہاتما بدھ کی مورتیاں برآمد ہوئیں، برآمد شدہ نوادرات محکمہ آرکیالوجی مردان میوزیم کے حوالے کر دئیے۔دوملزمان ڈرائیور قیوم اور وزیر محمد چارسدہ موقع پر گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایکسائز مردان کاکہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔تفتیش جاری ہے ۔ڈائریکٹر محکمہ آرکیالوجی نے محکمہ ایکسائز پولیس کی کاروائی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔