غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن   کیخلاف پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن   کیخلاف پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ
کیپشن: غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن   کیخلاف پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

ایک نیوز :نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے تحت غیرقانونی طور پرمقیم تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی محسن نقوی نے  پنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ذرائع کے مطابق  آئی جی پنجاب اور تمام اضلاع کے آر پی اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کے بعد غیر قانونی تارکین کے شناختی کارڈز کی باقاعدہ تصدیق کی جائے، غلط شناختی کارڈز کو فوری بلاک کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

وزیر اعلی نے ہدایت دی ہے کہ پولیس مؤثر آپریشن کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرے، کسی غیر قانونی تارک وطن کے ساتھ نرمی نہ کی جائے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ روز اپیکس کمیٹی اجلاس کے بعد پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی شروع کرنے جارہی ہے۔