ملک بھر میں کتنے خواجہ سر ووٹر رجسٹرڈ ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

ملک بھر میں کتنے خواجہ سر ووٹر رجسٹرڈ ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں 
کیپشن: ملک بھر میں کتنے خواجہ سر ووٹر رجسٹرڈ ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

ایک نیوز : ملک بھر میں کتنے خواجہ سر ووٹر رجسٹرڈ ہیں تفصیلات سامنے آگئیں؟ 

دستاویزات کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے 3029 خواجہ سرا ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، 2018 کے انتخابات کی نسبت رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد میں 11سو 16 کا اضافہ ہوا ،اس وقت سب سے زیادہ رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز صوبہ پنجاب میں ہیں جن کی تعداد 2200 ہے 2018 کے انتخابات میں پنجاب میں رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد 1356تھی۔

ڈائریکٹر الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن جنس کی تفریق کے بغیر تمام اہل افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دیتا ہے ،خواجہ سراؤں کو اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرانے کےلیے الیکشن کمیشن اقدامات کر رہا ہے ، بیرون ملک مقیم خواجہ سراؤں کو ووٹ ڈالنے کےلیے الیکشن کمیشن پولنگ ڈے پر اقدامات کرے گا۔

 ڈائریکٹر الیکشن کمیشن  نے مزید کہا کہ 25اکتوبر تک تمام اہل افراد اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ، الیکشن کمیشن ووٹرز کی جنس سے متعلق ڈیٹا نادرا سے حاصل کرتا ہے ،  خواجہ سرا ووٹرز کے اندارج کےلیے فارم 21 پر الگ خانہ بنایا گیا ہے۔