بھگوڑے  یوٹیوبر کی ” را“سےجڑےروہت شرماکیساتھ آڈیومنظرعام پر آگئی

Oct 04, 2023 | 17:07 PM

ایک نیوز:ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے یوٹیوبر کی انڈین ” را“سے جڑے روہت شرما سے  ہوش ربا  مُبیّنہ خفیہ بات چیت  سوشل میڈیا  پر منظرِ عام پر آ گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-04/news-1696421170-6731.mp4

سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں بھگوڑے یوٹیوبر کو روہت شرما سے بات چیت کرتے سنا جا سکتا ہے ۔ مبینہ آڈیو میں روہت شرما بھگوڑے یوٹیوبر کو پاکستان کی پریمئر انٹیلی جینس ایجنسی کے خلاف لندن میں بیٹھے” را“ کے پیڈ لائر سے مل کر آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کاکہہ رہا ہے ۔

آڈیو ثابت کرتی ہے کہ بھگوڑا یوٹیوبر باقاعدہ طور پر بھارتی” را“ کے ساتھ رابطے میں  ہے۔‏یوٹیوبر  اپنے برطانیہ کے معاملات بھارتی ” را“ کے  لوگوں سے طے کرتے  بھی سنا جا سکتا ہے۔

‏ بھگوڑا یوٹیوبر بھارتی ” را“ کے  لوگوں سے ہر وقت رابطہ میں رہتا ہے اور ان سے اپنے کیسز کے لئے بطور سکیورٹی پیسوں کا ذکر بھی کرتا  ہے ۔یہ ملک دشمن یوٹیوبر  بھارتی ” را“ سے  ملکر پاکستانی ISI  کے خلاف سازش کے لئے برطانیہ میں موجود بھارتی ایجنسی را کے کارندوں کےنمبر بھی  مانگتا رہا ۔

آڈیو ‏ کال میں روہت شرما یوٹیوبر  کو برطانیہ میں ISI کے خلاف سازش کے لئے  لارڈ ریمی رینجر نامی  بندے سے ملنے کا کہہ رہا ہے ۔یہ خفیہ بات چیت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ملک دشمن پاکستان کے راز ملک دشمن ایجنسیز کو پہنچاتا ہے۔

پہلے بھی یہ شر پسند بھگوڑا یوٹیوبر آئے دن ملک  اور آرمی کے خلاف سوشل میڈیا پر بیٹھ کر جھوٹا، من گھڑت پروپیگنڈا اور ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے ۔9 مئی کے شر پسند واقِعات میں بھی یہ ملک دشمن باہر بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو اکساتا رہا اور  شر پسندوں کو فساد کے لئے اکساتا رہا ۔ایسے  ملک دشمن عناصر کا پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں سے گٹھ جوڑ بہت سارے سوالوں کو جنم دیتا ہے۔

مزیدخبریں