کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی مالیت کیا ہے؟

کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی مالیت کیا ہے؟

ایک نیوز: دنیا کی 10 ٹیموں کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی جیتنے کے لیے جنگ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہورہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  10 ممالک کے کھلاڑی دنیائے کرکٹ کے اس سب سے بڑے انعام کو حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔1975 سے 2019 یعنی 44 سال کے دوران 12 بار ورلڈ کپ مقابلوں کا انعقاد ہوا اور 6 ٹیموں نے ٹرافی کو اپنے نام کیا، جن میں آسٹریلیا (5 بار)، ویسٹ انڈیز (2 بار)، بھارت (2 بار)، پاکستان (ایک بار)، سری لنکا (ایک بار) اور انگلینڈ (ایک بار) شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کو جیتنے والی ٹیم کو ورلڈ کپ ٹرافی کا انعام دیا جاتا ہے جس کی تاریخ بھی اس ایونٹ جتنی پرانی ہے۔

ورلڈ کپ ٹرافی تقریبا 11 کلو وزنی اور 60 سینٹی میٹر لمبی ٹرافی ہے جس کی تیاری پر 30 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔یہ ٹرافی چاندی اور سونے سے تیار کی گئی تھی جس کے اوپر ایک سونے سے بنا گلوب موجود ہے جبکہ چاندی کے 3 ستون ہیں جو دیکھنے میں وکٹ اور بیلز جیسے ہیں۔

اس ورلڈکپ کے نچلے حصے میں اب تک یہ ایونٹ جیتنے والی ٹیموں کے نام درج ہیں جبکہ مستقبل میں اس ایونٹ کو جیتنے والی ٹیموں کے نام لکھنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کی نقل دی جاتی ہے جو کہ اصلی جیسی ہوتی ہے بس اس میں سابقہ چیمپئنز کے نام درج نہیں ہوتے،اصل ٹرافی دبئی میں آئی سی سی کے ہیڈ آفس میں رکھی جاتی ہے۔