ایک نیوز:محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے بونیر میں اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے 4 اہم مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے،گرفتار دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہیں،گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ ، اسلحہ وایمونشن برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں میں واجدعلی رحمان الدین، نجم الدین اور آیاز خان شامل ہیں۔