ایک نیوز: آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی جس میں بیٹرز کی رینکنگ میں بابر بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 857 ہیں، دوسرے نمبر پر موجود بھارت کے شبمن گل کے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے 8 ریٹنگ پوائنٹس کم ہو گئے۔شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 839 ہیں۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وار نر ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے، امام الحق کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔بھارت کے روہت شرما ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آ گئے، فخر زمان کی ایک درجے تنزلی کے بعد وہ 11 ویں نمبر پر چلے گئے،آسٹریلیا کے آسٹیو اسمتھ تین درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے۔
ون ڈے بولرز رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے شاہین آفریدی دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔آسٹریلیا کے میچل اسٹارک دو درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے، افغانستان کے محمد نبی ایک درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں۔حارث رؤف ایک درجے ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر آ گئے، ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔