کندھے کی کامیاب سرجری، نسیم شاہ کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

Oct 04, 2023 | 15:37 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ الحمدللہ، میں ٹھیک ہو رہا ہوں۔ آپ کی دعائیں اور نیک تمنائیں میری طاقت ہیں۔ آپ کے تعاون کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ نسیم شاہ نے مداحوں کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں یہ ٹیم آپکو خوشیاں دے گی۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں انجری کا شکارہو کرورلڈ کپ کھیلنے سے محروم فاسٹ بالرنسیم شاہ کے کندھے کی سرجری لندن میں کی گئی ہے۔فاسٹ باؤلر کو سرجری کے بعد 4 سے 6 ہفتوں کے لیے آرام تجویز کیا گیا ہے جس کے بعد وہ مکمل صحتیاب ہو کر پھر سے باؤلنگ کرسکیں گے۔

مزیدخبریں