ناموربھارتی اداکارہ شوہر سمیت کارحادثے کا شکار،2 افراد ہلاک

Oct 04, 2023 | 15:22 PM

ایک نیوز: نامور بھارتی اداکارہ گائتری جوشی، اپنے شوہر وکاس اوبرائے کے ساتھ اٹلی میں سفر کے دوران کار حادثے کا شکار ہوگئیں۔ اداکارہ اٹلی میں چھٹیاں گزار رہی تھی جہاں مبینہ طور پر ان کی کار کئی کاروں اور ایک کیمپر کار سے ٹکرا گئی۔ 

وکاس اوبرائے کے مینیجر کے مطابق جوڑے کی طبیعت ٹھیک ہے۔ یہ واقعہ Sardinia Supercar ٹور کے دوران پیش آیا، جس میں Teulada سے Olbia تک ایک لگژری کار کی پریڈ شامل تھی۔ گایتری اور اس کے شوہر اپنی لیمبورگینی چلا رہے تھے جب ان کی لگژری کار فراری اور کیمپر وین سے ٹکرا گئی۔

اطلاعات کے مطابق اس کے نتیجے میں  کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فراری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں مسافر 63 سالہ میلیسا کراؤٹلی اور 67 سالہ مارکس کراؤٹلی ہلاک ہوگئے۔ یہ جوڑا اصل میں سوئٹزرلینڈ سے تھا۔

گایتری جوشی، جو ناگپور، مہاراشٹر میں پیدا ہوئیں، نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ویڈیو جاکی کیا۔ انہوں نے 2000 میں فیمینا مس انڈیا انٹرنیشنل کا ٹائٹل جیتنے کے بعد مس انٹرنیشنل 2000 میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ آشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی 2004 کی فلم 'سوادیس' میں کام کیا، جو کہ ایک این آر آئی ناسا انجینئر کے بارے میں ہے جو اپنی ہندوستانی جڑوں کا دورہ کرتا ہے۔ 

2005 میں، وہ بزنس مین وکاس اوبرائے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ وہ ایک اشتہاری ماڈل کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں اور کئی میوزک ویڈیوز میں نظر آئیں، جن میں ہنس راج ہنس کی 'جھنجریا' اور جگجیت سنگھ کی 'کاغز کی کشتی' شامل ہیں۔

مزیدخبریں