ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کاندھی کی سرجری کے بعد والدہ کویاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ نے غنودگی کی حالت میں کہا کہ والدہ کی بہت یاد آرہی ہے، ساتھ ہی وہ پوچھتے رہے کہ میری والدہ مجھ پرفخرکرتی ہوں گی؟فاسٹ باؤلر کی ہسپتال کے بستر سے سامنے آنے والی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ نسیم کہتے ہیں میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہیں۔
This video will break your heart ???? Naseem Shah crying while remembering his mother after his surgery.
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) October 4, 2023
Maa ???? pic.twitter.com/pnKaTy9ptq
واضح رہے کہ پاکستان کے اسٹار بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔ انگلینڈ میں نسیم شاہ کے کندھے کی ٹنڈن کی سرجری کر دی گئی ہے، سرجری کے بعد نسیم شاہ 4 سے 6 ہفتے آرام کریں گے اور ری ہیب مکمل کرنے کے بعد باؤلنگ شروع کر سکیں گے۔
نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، ماہر ڈاکٹرز نے نسیم شاہ کی سرجری تجویز کی تھی۔پاکستانی اسٹار باؤلر نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کے آئی سی سی مینز ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے محروم ہو گئے تھے۔