کیمسٹری کے نوبل انعام کا اعلان

Oct 04, 2023 | 14:59 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  کیمسٹری کا نوبل انعام برائے سال2023 الیکسی ایکیموف، لوئس بروس اور مونگی باوندی کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق  ان کیمیادانوں نے  کوانٹم ڈاٹس، نینو پارٹیکلز کی دریافت اور  تحقیق پر کام کیا ہے ۔ نینو ٹیکنالوجی کے یہ سب سے چھوٹے اجزاء اب ٹیلی ویژن اور ایل ای ڈی لیمپ  میں استعمال ہوتے ہیں ، اور بہت سی دوسرے کاموں  کے ساتھ ساتھ ٹیومر کو ٹشو  سےہٹانے پر سرجنوں کی رہنمائی بھی کر سکتے ہیں۔طبیعیات دانوں کو طویل عرصے سے معلوم تھا کہ تھیوری میں سائز پر منحصر کوانٹم اثرات نینو پارٹیکلز میں پیدا ہو سکتے ہیں، لیکن اس  کو عملی شکل ان کیمیادانوں نے دی ہے۔
کوانٹم ڈاٹس اس طرح بنی نوع انسان کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ محققین کا خیال ہے کہ مستقبل میں وہ لچکدار الیکٹرانکس، چھوٹے سینسرز، پتلے سولر سیلز اور انکرپٹڈ کوانٹم کمیونیکیشن میں  کام آئیں گے ۔

مونگی جی باوندی، پیرس، فرانس میں 1961 میں پیدا ہوئے۔ شکاگو یونیورسٹی الی نائے امریکا  سے 1988 میں  پی ایچ ڈی  کی اور اس وقت مایہ ناز  میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یا ایم آئی ٹی کے پروفیسر ہیں۔ لوئیس اے بروس،  کلیوی لینڈ اوہایو امریکا میں  1943 میں پیدا ہوئے۔ کولمبیا یونیورسٹی، نیویارک،  سے 1969 میں کیمسٹری میں  پی ایچ ڈی  کی اور اپنی مادر علمی یعینی کولمبیا یونیورسٹی میں ہی پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں ۔الیکسی آئی ایکیموف، سابق سوویت یونین میں 1945 میں پیدا ہوئے۔1974  میں  Ioffe فزیکل-ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ، سینٹ پیٹرزبرگ، روس سے پی ایچ ڈی کی ۔ اور  نانو کرسٹلز ٹیکنالوجی انکارپوریٹڈ، نیو یارک،  امریکا  میں سابقہ چیف سائنٹسٹ تھے۔

ادب کے نوبل انعام کا اعلان اوسلو میں 5 اکتوبر کو کیا جائے گا اور 2023 کے نوبل امن انعام کے فاتح کا اعلان6 اکتوبر کو کیا جائے گا۔الفریڈ نوبل کی یاد میں اقتصادی علوم میں سوورئیس رسک بنک انعام کا اعلان 9 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ  فزکس 2023 کانوبل انعام پیئر اگوسٹینی، فرینک کراؤز اور این ایل ہولیئر کو الیکٹران  ڈائنامکس مطالعہ کے لیے روشنی کی پلسز ماپنے کے تجربات کیلئے  دیا گیا ہے۔ادب، امن اور اکنامک سائنسز کے نوبل انعامات کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، جس کے اعلانات 9 اکتوبر تک ہوں گے۔  
 میڈیسن کا نوبل پرائز کوروونا وبا کے انسداد میں اہم کردار ادا کرنے والے کیٹالین کیریکو اور ڈریوویس مین کے نام رہا۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کیٹالین کاریکو اور ڈریو ویس مین نے mRNAکووڈ 19 ویکسین کی نشوونما کے قابل بنانے والی دریافتوں پر فزیالوجی یا میڈیسن میں 2023 کا نوبل انعام جیتا۔کیٹالن کیریکو اور ڈریو ویس 2020 کے اوائل میں شروع ہونے والی  عالمی وبا کووڈ 19  یا کورونا  کے دوران موثر mRNA ویکسین تیار کرنے کے لیے اہم  ریسرچ کی ۔ جس کے ذریعے انہوں نے ثابت کیا کہ  کس طرح mRNA ہمارے مدافعتی نظام کے ساتھ تعامل کرتا ہے۔ 

مزیدخبریں