ایک نیوز: کیمسٹری کا نوبل انعام برائے سال2023 الیکسی ایکیموف، لوئس بروس اور مونگی باوندی کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ان کیمیادانوں نے کوانٹم ڈاٹس، نینو پارٹیکلز کی دریافت اور تحقیق پر کام کیا ہے ۔ نینو ٹیکنالوجی کے یہ سب سے چھوٹے اجزاء اب ٹیلی ویژن اور ایل ای ڈی لیمپ میں استعمال ہوتے ہیں ، اور بہت سی دوسرے کاموں کے ساتھ ساتھ ٹیومر کو ٹشو سےہٹانے پر سرجنوں کی رہنمائی بھی کر سکتے ہیں۔طبیعیات دانوں کو طویل عرصے سے معلوم تھا کہ تھیوری میں سائز پر منحصر کوانٹم اثرات نینو پارٹیکلز میں پیدا ہو سکتے ہیں، لیکن اس کو عملی شکل ان کیمیادانوں نے دی ہے۔
کوانٹم ڈاٹس اس طرح بنی نوع انسان کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ محققین کا خیال ہے کہ مستقبل میں وہ لچکدار الیکٹرانکس، چھوٹے سینسرز، پتلے سولر سیلز اور انکرپٹڈ کوانٹم کمیونیکیشن میں کام آئیں گے ۔
مونگی جی باوندی، پیرس، فرانس میں 1961 میں پیدا ہوئے۔ شکاگو یونیورسٹی الی نائے امریکا سے 1988 میں پی ایچ ڈی کی اور اس وقت مایہ ناز میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یا ایم آئی ٹی کے پروفیسر ہیں۔ لوئیس اے بروس، کلیوی لینڈ اوہایو امریکا میں 1943 میں پیدا ہوئے۔ کولمبیا یونیورسٹی، نیویارک، سے 1969 میں کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی اور اپنی مادر علمی یعینی کولمبیا یونیورسٹی میں ہی پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں ۔الیکسی آئی ایکیموف، سابق سوویت یونین میں 1945 میں پیدا ہوئے۔1974 میں Ioffe فزیکل-ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ، سینٹ پیٹرزبرگ، روس سے پی ایچ ڈی کی ۔ اور نانو کرسٹلز ٹیکنالوجی انکارپوریٹڈ، نیو یارک، امریکا میں سابقہ چیف سائنٹسٹ تھے۔
ادب کے نوبل انعام کا اعلان اوسلو میں 5 اکتوبر کو کیا جائے گا اور 2023 کے نوبل امن انعام کے فاتح کا اعلان6 اکتوبر کو کیا جائے گا۔الفریڈ نوبل کی یاد میں اقتصادی علوم میں سوورئیس رسک بنک انعام کا اعلان 9 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
BREAKING NEWS
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 4, 2023
The Royal Swedish Academy of Sciences has decided to award the 2023 #NobelPrize in Chemistry to Moungi G. Bawendi, Louis E. Brus and Alexei I. Ekimov “for the discovery and synthesis of quantum dots.” pic.twitter.com/qJCXc72Dj8
یاد رہے کہ فزکس 2023 کانوبل انعام پیئر اگوسٹینی، فرینک کراؤز اور این ایل ہولیئر کو الیکٹران ڈائنامکس مطالعہ کے لیے روشنی کی پلسز ماپنے کے تجربات کیلئے دیا گیا ہے۔ادب، امن اور اکنامک سائنسز کے نوبل انعامات کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، جس کے اعلانات 9 اکتوبر تک ہوں گے۔
میڈیسن کا نوبل پرائز کوروونا وبا کے انسداد میں اہم کردار ادا کرنے والے کیٹالین کیریکو اور ڈریوویس مین کے نام رہا۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کیٹالین کاریکو اور ڈریو ویس مین نے mRNAکووڈ 19 ویکسین کی نشوونما کے قابل بنانے والی دریافتوں پر فزیالوجی یا میڈیسن میں 2023 کا نوبل انعام جیتا۔کیٹالن کیریکو اور ڈریو ویس 2020 کے اوائل میں شروع ہونے والی عالمی وبا کووڈ 19 یا کورونا کے دوران موثر mRNA ویکسین تیار کرنے کے لیے اہم ریسرچ کی ۔ جس کے ذریعے انہوں نے ثابت کیا کہ کس طرح mRNA ہمارے مدافعتی نظام کے ساتھ تعامل کرتا ہے۔
ان کا یہ مقالہ 2005 میں شائع ہوا تھا جس پر اس وقت بہت کم توجہ دی گئی تھی ۔ تاہم بعد ازاں کورونا کی ویکسین کی تیاری اس مقالے کی بنیاد پر ہی کی گئی تھی۔ سائنسی دنیا کے سب سے باوقار انعامات میں سے، اس انعام کا انتخاب سویڈن کی کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل یونیورسٹی کی نوبل اسمبلی نے کیا.
ڈریوویس مین پیرل مین سکول میں ویکسین کی تحقیق کے پروفیسر ہیں۔کیٹالن کیریکو نے مدافعتی نظام کو لیبارٹری میں بنائے گئے mRNA کے خلاف اشتعال انگیز رد عمل شروع کرنے سے روکنے کا ایک طریقہ تلاش کیا، جو پہلے mRNA کے کسی بھی علاج کے استعمال کے خلاف ایک بڑی رکاوٹ کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔
یادرہے نوبل انعام ڈائنامائٹ کی ایجاد کے لیے مشہور سویڈش موجد الفریڈ نوبل کی وصیت پر مبنی ہیں جو 1896 میں انتقال کر گئے تھے، نوبل انعام سویڈن کے مرکزی بینک نے قائم کیا۔ ان باوقار ایوارڈز کے لیے نوبل انعام یافتہ افراد کے ناموں کا اعلان روایتی طور پر اکتوبر کے دوران اسٹاک ہوم میں ہوتی ہے سوائے امن انعام کے جس کا تعین اوسلو میں ناروے کی نوبل کمیٹی کرتی ہے۔