ایک نیوز: توہین الیکشن کمیشن کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت میں عدالت نے ریکارڈ فراہم کرنے کی مہلت دیتے ہوئے 18اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کی۔الیکشن کمشن کی جانب سے عدالت میں جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔
جسٹس عالیہ نیلم نےعمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جواب آفس میں کیوں نہیں جمع کروایا؟آپ پٹیشن پڑھیں۔
فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری بھی عدالت میں موجود ہے۔
جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ آپ نے آڈر کے مطابق دستاویزت فراہم کی ہیں کیا،آپکا یہ معاملہ ہمارے پاس ایسے نہیں چلے گا۔اپنے اپنی درخواست میں ڈیفا میشن کی بات کی ہیں بتائیں کیا ہے یہ؟
وفاقی وکیل نے کہا کہ اس میں وفاق کو نوٹس ہوگیا ہے۔
عدالت نے فیصل چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں کیا کہنا چاہتے ہیں؟
وکیل فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا معاملہ مختلف ہیں۔
جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے اسلام آباد میں کیس کیا تھا اسکی تفصیل بتائیں،آپ نے لاسٹ آڈر دیکھا تھا۔
جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا ہوا وہ بتائیں آپ 19 ۔7 ۔23 کا آڈر پرھیں۔
عدالت نے ریکارڈ فراہم کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 18اکتوبر تک ملتوی کر دی۔