لاہور: رواں سال خودساختہ اغواءبرائے تاوان کی 11 وارداتیں رپورٹ

لاہور: رواں سال خودساختہ اغواءبرائے تاوان کی 11 وارداتیں رپورٹ
کیپشن: Lahore: This year, 11 incidents of self-inflicted kidnapping for ransom have been reported

ایک نیوز: لاہور میں خودساختہ اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ رواں سال کے دوران خود ساختہ اغواء برائے تاوان کی 11 وارداتیں سامنے آئیں۔

لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں بھی نوجوان نے اپنے دوست سے ملکر اپنے آپ کو خود اغواء کروانے کا ڈرامہ رچایا۔ جس کے ایک نیوز حقائق سامنے لایا۔ نوجوان کی شناخت مظہر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے اپنے ہی ساتھی سے ملکر ماں باپ کو تشدد زدہ اور سر پر گن رکھوا کر فوٹیج بھجوائی۔

ملزم مظہر نے اپنے گھر والوں سے  ہی 20 لاکھ تاوان مانگا اور کئی لاکھ وصول بھی کر لیے۔ ڈی ایس پی میاں توقیر انجم نے ملزم کو بازیاب کروایا تو اصل حقائق سامنے آئے۔ خود ساختہ اغواء ہونے والا مغوی خود ہی گھر والوں کو مختلف جعلی نمبروں سے کال کرکے دھمکاتا رہا۔

خود ساختہ  مغوی اور اسکےدوست کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سونے کا کاروبار کرتا تھا اور اس نے لوگوں کے پیسے دینے تھے۔ اسی لیے یہ ڈرامہ کیا۔ 

یاد رہے کہ اس واقعہ سے قبل بادامی باغ، جوہر ٹاؤن،  ٹاؤن شپ ، گلشن راوی ، سول لائن اور ڈیفنس میں ایسے واقعات پیش آچکے ہیں۔