ہزاروں افغان باشندوں کا جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر سعودی عرب سفر کا انکشاف

افغان باشندوں کا جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر سعودی عرب کے سفر کا انکشاف
کیپشن: Afghan citizens travel to Saudi Arabia on fake Pakistani passports revealed

ایک نیوز: افغان باشندوں کی جانب سے ہزاروں جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر سعودی عرب کے سفر کا انکشاف ہوا ہے۔ بیشترپاکستانی پاسپورٹس میں ہیراپھیری اورجعلی سازی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس سےبڑی تعداد میں جعلی پاسپورٹس پر سعودی عرب پہنچنا تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے صورتحال کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو کارروائی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ 

دوسری جانب سعودی عرب نے ہزاروں جعلی و مشکوک پاکستانی پاسپورٹس پکڑلیے ہیں۔ پاکستانی حکام کو سعودی عرب کی جانب سے 12 ہزار پاسپورٹس کی فہرست فراہم کی گئی ہے۔ ان 12 ہزار میں 3 ہزار پاسپورٹس کی مکمل جانچ پڑتال کرنے پر انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 

حکومتی ذرائع کے مطابق جانچ پڑتال کے دوران بیشتر پاسپورٹس کا جعلی اور ٹمپرڈ ہونے کی نشاندہی ہوئی۔ پاسپورٹس کی تصاویر اور ڈیٹا میں تبدیلی کرنے کا پتہ چلا ہے۔ بیشترپاسپورٹس افغان باشندوں نےسرنڈر کئے یافراڈ سےحاصل کئے۔ 

جعلی پاسپورٹس کی تیاری میں منظم اورماہر گروہ کےملوث ہونے کا شبہ ہے۔ پاکستانی ایئرپورٹس سےجعلی پاسپورٹس پرسعودی عرب کاسفرکیسے ممکن ہوا؟ پاکستانی ایئرپورٹس کے امیگریشن کنٹرول نظام پر شکوک و شبہات بڑھ گئے۔ جس کے بعد وزارت خارجہ نےمتعلقہ اداروں کوجامع تحقیقات کیلئے خط لکھا ہے۔