ایک نیوز:اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ عدالت نے سابق وزراء اعظم کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت ایک اور تین نے 2 سابق وزراءاعظم کو نوٹس جاری کردیے،احتساب عدالت ایک نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ریفرنس میں 14 نومبر کو طلب کرلیا جبکہ راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور ریفرنس میں طلب کرلیاگیا ہے۔راجہ پرویز اشرف کو 2015, 2017 میں دائر ریفرنسز میں 14 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔
2017، 2016 میں دائر ریفرنسز میں احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو 12 اکتوبر کو طلب کرلیا،احتساب عدالت تین نے راجہ پرویز اشرف کو چاروں کیسز میں نوٹس کیا،احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔