190 ملین پاونڈز اور توشہ خانہ نیب کیسز  کی سماعت 9 اکتوبرکو مقرر

Oct 04, 2023 | 14:28 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: عمران خان کے خلاف 190 ملین پاونڈز اور توشہ خانہ نیب کیسز  کی سماعت 9 اکتوبرکو مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاونڈز اور توشہ خانہ نیب کیسز کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے کی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیے۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 9 اکتوبر کو مقرر کر دی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 2 کیسز میں درخواست ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں