9مئی جلاؤگھیراؤ کیس: عدالت نے 4 مفرور پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار دیدیے

9مئی جلاؤگھیراؤ کیس: عدالت نے 4 مفرور پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار دیدیے
کیپشن: May 9 Jalaughirao case: Court declares 4 fugitive PTI leaders as ad-libs

ایک نیوز: انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے خلاف ہنگامہ آرائی ، جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی فہیم خان اور عدیل احمد سمیت 4 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ 

عدالت نے مفرور ملزمان کے خاکے آویزاں کرنے اوران کی جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

پولیس نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بیان دیا کہ سابق اراکین قومی و سندھ اسمبلی فہیم خان اور عدیل احمد خان ، کارکنان اورنگزیب اور اشفاق مفرور ہیں، مقدمہ میں  طارق ، عامر ، عبداللہ، رضوان ،جاوید ، فہد سمیت 13 ملزمان گرفتار ہیں۔

پولیس نے بیان دیا کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کارکنان کو اشتعال دلوایا، تحریک انصاف کے کارکنان نے لاٹھی و ڈنڈوں سے مسلح ہوکر ہنگامہ آرائی کی، مقدمہ میں عالمگیر خان سمیت 4 ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔