پنجو گاؤں؛باپ ہی قاتل نکلا،نہر میں پھینکے جانے والے 5 بچوں میں سے 2 کی لاشیں برآمد

Oct 04, 2023 | 13:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  پنجو گاؤں میں 4 کمسن بہن بھائیوں کا قاتل ان کا باپ نکلا، سفاک نے بچوں کو پہلے موت کے گھاٹ اتارا پھر نہر میں پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ پنجو گاؤں کے رہائشی باپ کیطرف سے 4 بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے کا انکشاف سچ ثابت ہوا۔5سالہ نبیہہ اور2سالہ عائشہ کی لاشیں نہرسے برآمد کرلی گئی ہیں۔ والد عظیم نے چاروں بچوں  کو نہر میں پھینک  دیا تھا۔

 پولیس کی بھاری نفری اور  ریسکیو عملے کے ہمراہ نہر میں  مزید 2 بچوں کی تلاش جاری ھے ۔ نہر میں پھینکے جانے والے بچوں میں 12سالہ عظیم،9سالہ سمیہ،5سالہ بیہہ عمراور2سالہ عائشہ شامل ہے۔

 ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا مقتولین کے گھر اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن شہزاد رفیق کو تمام پہلوؤں سے تفتیش مکمل کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن مقتول بچوں کے گھر گئیں اور والدہ سے اظہارِ افسوس کیا اور والدہ کو فوری انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ڈاکٹر انوش مسعود نے نہر للیانی جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا اور نہر سے ملنے والی 3بچوں کی نعشوں کا معائنہ کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے نہر پر بچوں کی تلاش کرنے والی ریسکیو ٹیموں کی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور بقیہ بچوں کی تلاش کے لیے کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایات کیں۔ڈاکٹر انوش مسعود کا کہناہےکہ گرفتار والد عظیم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-04/news-1696415101-4438.mp4

مزیدخبریں