ایک نیوز: بہو پر تشدد کرنے کےکیس میں ملزم محمد لطیف کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بہو پر تشدد کیس میں ملزم محمد لطیف سیشن کورٹ میں پیش ہوا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد آصف نے ملزم کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔سیشن کورٹ نےحکم دیا کہ پولیس ملزم محمد لطیف کو اس مقدمہ میں 18 اکتوبر تک گرفتار نہ کرے۔ عدالت نےبہو تشدد کیس کا ریکارڈ 18 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-04/news-1696406882-9562.mp4
بہو نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سسر کیخلاف تشدد کیس میں کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی ہے۔ بہو کا کہناہےکہ انہوں نے سسر سے بدتمیزی کی جس کی وجہ سے سسر نے انہیں مارا۔ یہ انکا گھریلو مسئلہ ہے جو حل ہو گیا ہے اور کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-04/news-1696406882-2126.mp4