ایک نیوز: بہترین حکومتی اقدامات اور اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد روپے نےڈالر کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں۔روپے کی قدر میں بہتری،ڈالرکی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 روپے 4 پیسے سستا،285.72 روپے سے کم ہوکر 284.68 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے سستا ہو کر 285روپے پربند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/7gpAlrU3K4#SBPExchangeRate pic.twitter.com/TgifPc4YOj
— SBP (@StateBank_Pak) October 4, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 285 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرمارکیٹ 323 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 339 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 171 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 133 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 47,199 جبکہ کم ترین سطح 46,748 رہی۔