پاکستان میں ہونے والے 24 خودکش حملوں میں سے 14 حملے افغانیوں نےکئے،رپورٹ

Oct 04, 2023 | 12:50 PM

ایک نیوز: پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کےواقعات میں افغانی دہشتگردوں کا ہاتھ سامنے آیا ہے۔ افغان دہشتگرد پاکستان میں ایک عرصے سے مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہونے والی دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ گزشتہ چند مہینوں سے پاکستان میں دہشتگردی کی لہر میں تیزی آئی ہے۔ پاکستان میں ٹی ٹی پی جیسے دہشتگرد نیٹ ورک کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چند مہینوں میں پاکستان میں ہونے والے 24 خودکش حملہ آوروں میں سے 14 افغانی حملہ آور تھے۔ 12 مئی 2023 کو مسلم باغ میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں 5 ٹی ٹی افغانی دہشتگرد ملوث تھے۔

12 جولائی 2023 کو ژوب کینٹ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ وار میں 5 میں سے 3 افغانی دہشتگرد تھے۔ 30 جنوری 2023، پولیس لائنز پشاور اور 29 ستمبر 2023 کوہنگو میں خودکش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا۔

اب وقت آ چکا ہے کہ افغانستان سے آنے والی دہشتگردی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے افغان دہشتگردوں کے خلاف موثر حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کر چکے ہیں۔ 

عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ افغان دہشتگردوں کی سرگرمیوں کو روکنے میں پاکستان کی مدد کرے۔

مزیدخبریں