نمیرہ سلیم کی خلاءمیں روانگی کیلئےٹریننگ کےحوالےسےاہم پیغام

Oct 04, 2023 | 12:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:پہلی خلابازخاتون نمیرہ سلیم  ٹریننگ  کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمیں آج   اسپیس شپ میں سیٹوں کی فعالیت اور اپنی سیٹ بیلٹ کو باندھنے اور کھولنے کے بارے میں سکھایا گیا،کل ہمارے پاس ٹریننگ کا ایک اور دلچسپ دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون نمیرہ سلیم نے خلاءمیں روانگی کیلئے ٹریننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اپنے اسپیس سوٹ اور پیراشوٹ کو درست طریقے سے فٹ کرنے کے بارے میں سیکھا،ہمیں اسپیس شپ میں سیٹوں کی فعالیت اور اپنی سیٹ بیلٹ کو باندھنے اور کھولنے کے بارے میں سکھایا گیا،ہمیں سکھایا گیا کہ ہم کس طرح صفر کشش ثقل پر اپنی نشست سے اٹھ سکیں گے،کل ہمارے پاس ٹریننگ کا ایک اور دلچسپ دن ہے۔

یاد رہے کہ نمیرہ سلیم پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل ہے،نمیرہ سلیم 21 اپریل 2007ءکو قطب شمالی اور 8 جنوری 2008ءکو قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں،نمیرہ سلیم نے خلاءپر روانگی سے قبل گزشتہ ماہ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات بھی کی تھی،نمیرہ سلیم نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو اپنے خلائی سفر پر روانگی سے متعلق تیاریوں سے آگاہ کیا تھا،نمیرہ سلیم خلاءمیں پاکستانی پرچم بلند کرنے کا عزم رکھتی ہیں،نمیرہ سلیم کا سفر خلائی تحقیق میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کی علامت ہے جو قوم کے لئے اہم کامیابی ہے،نمیرہ سلیم کی اس کاوش سے پاکستان کے امن پسند اور ترقی پسند ملک کی حیثیت سے مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔

مزیدخبریں