پرویز الہی کی عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

پرویز الہی کی عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

ایک نیوز: پرویز الہی کو کسی  بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کے عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد کروانے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

رپورٹ کے مبطابق سابق وزیر اعلی پنجاب  چوہدری پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے اور سنگل بنچ کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر  نے کہا کہ اس عدالتی فیصلے کا اطلاق نیب پر نہیں ہوتا ہے۔سنگل بنچ کے روبرو درخواست میں نیب کو فریق نہیں بنایا گیا تھا۔عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے بھی فیصلے میں نیب کو متاثرہ فریق قرار نہیں دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹھیک ہے درخواست گزار کے وکیل کا موقف بھی سن لیں پھر دیکھتے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس کے بعدعدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔