ایک نیوز: عدالت نے فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔
فراز اقبال اور ایمان اقبال نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ۔اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ سنگل بینچ نے قانون کے منافی فیصلہ دیا۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جس کے بعد عدالت نے کارروائی پندرہ اکتوبر تک ملتوی کردی