ایک نیوز :سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کے سپیکر کیلئے باقاعدہ طور پر کاغذات نامزدگی جمع کردایئے ۔
تفصیلات کے مطابق Troy Nehls نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایوان کے اسپیکر کے لیے باضابطہ طور پر امیدوار بنانے کے لیے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق قدامت پسند حلقوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام اسپیکر کے ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے، اسپیکر ووٹ کے دوران میٹ گیٹز نے ووٹ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار نامزد کیا۔
????BREAKING: Rep. Troy Nehls has filed the paperwork to officially make Donald Trump a candidate for Speaker of the House.
— Ian Jaeger (@IanJaeger29) October 4, 2023
Do you support this? pic.twitter.com/yv92X236A1
ریپبلکن رکن کانگرس میٹ گیٹس نے حکومت کی فنڈنگ کے بل کی منظوری سے متعلق قدامت پسندوں کی اخراجات کی ترجیحات پر میکارتھی کی ناکامی کے بعد ان کی قیادت پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئےانہیں ووٹنگ کے ذریعے ہٹانے کےلیے ایک تحریک پیش کی تھی ۔ریپبلکنز کی اکثریت نے میکارتھی کو منصب پر بر قرار رکھنے کے لیے ووٹ دیے۔ریپبلکن اکثریت والے ایوان میں 210کے مقابلے میں 216 اراکین نے اسپیکر کو ہٹائے جانے کے حق میں ووٹ دیے۔اس سے قبل ایوان کے کسی اسپیکر کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا ۔
میکارتھی جنوری میں ووٹنگ کے کئی مراحل کے بعد ایوان کے اسپیکر بنے تھے جس میں گیٹس اور دوسرے ریپبلکنز نے ان کے امیدوار ہونے کی مخالفت کی تھی۔
Ousted Republican Party Speaker Kevin McCarthy: "I will not seek to run again for Speaker of the House. I may have lost a vote today, but I fought for what I believe in—and I believe in America. It has been an honor to serve." pic.twitter.com/K08KgXOPQU
— Simon Ateba (@simonateba) October 4, 2023
رکن کانگرس ٹام کول نے ایوان کے فلور پر ری پبلکن ساتھیوں کو انتباہ کیا کہ ہمیں کسی بحران میں دھکیلنے سے پہلےاچھی طرح سوچیں کہ اگرہم اسپیکر کی سیٹ کو خالی کر دیں گے تو ہم کہاں جارہے ہوں گے۔گیٹس نے ایوان کے فلور پر بحث کے دوران کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کیون میکارتھی کے خلاف ووٹنگ کوئی بحران ہے بلکہ 33 ٹریلین ڈالرز کا قرض بحران ہے۔2.2 ٹریلین ڈالر سالانہ خسارے کا سامنا کرنا بحران ہے،سنگل سبجیکٹ بلوں کا منظور نہ کیا جانا بحران ہے۔
ریپبلکنز ن کے اور بھی ارکان نے میکارتھی کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ قرض کی حد بڑھانے کے بدلے میں اخراجات کی سطح کو محدود کرنے سے متعلق ایک معاہدے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
آٹھ ریپبلکنز نے میکارتھی کی برطرفی کے حق میں ووٹ دیا
ریپبلکن نمائندے باب گڈ نےایوان میں ارکان کو میکارتھی کو ہٹانے پر زور دیتے ہوئے کہا ، ہم میں سے بہت سوں نے اسپیکر سے التجا کی تھی، ان سے بار بار اپیل کی تھی کہ وہ قرض کی حد کو اخراجات میں کمی اور اصلاحات کو بڑھانے کے لیے استعمال کریں لیکن اس کے بجائے انہوں نے قرض کی حد میں لامحدود اضافے پر گفت و شنید کی ۔
Here are the 8 House Republicans who voted to remove Kevin McCarthy as Speaker:
— Ian Jaeger (@IanJaeger29) October 3, 2023
- Matt Gaetz (FL)
- Nancy Mace (SC)
- Andy Biggs (AZ)
- Matt Rosendale (MT)
- Eli Crane (AZ)
- Ken Buck (CO)
- Tim Burchett (TN)
- Bob Good (VA) pic.twitter.com/3YsOP6ZazQ
میکارتھی کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی منظوری بظاہر ان کے سیاسی سفر کا اختتام دکھائی دیتی ہے اگرچہ وہ کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔اب ایسا لگتا ہے کہ ان کے پاس کوئی آپشن باقی نہیں رہا،اب نہ ہی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ری پبلیکنز ان کے ساتھ ہیں جنہوں نے ان کی برطرفی میں حصہ لیا اور نہ ہی ڈیموکریٹ جو مذاکرتی عمل کے دوران ان کےساتھ تھے۔
میکارتھی نےقانون سازوں کو بتایا کہ وہ دوبارہ اسپیکر کے عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑیں گے۔ جس کے بعد آئندہ کی صورت حال غیر یقینی ہو گئی ہے کیونکہ اب ایوان میں ری پبلیکنز کی قیادت کے لیے کوئی واضح جانشین دکھائی نہیں دے رہا۔