دودھ کی قیمت میں 20 روپےکااضافہ،200روپےفی لیٹرہوگیا

Oct 04, 2023 | 11:37 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: شہر قائد میں مہنگائی کے ماروں کے لیے ایک اور پریشانی میں اضافہ ہوگیا، دودھ کی قیمت 20 روپے فی لٹر بڑھا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  20 روپے لٹر اضافے کے بعد دودھ کی سرکاری قیمت 200 روپے فی لٹرہوگئی ہے جبکہ شہر بھر میں دودھ فروش من مانی قیمت پر دودھ فروخت کررہے ہیں۔

کمشنر آفس کراچی سے دودھ، گوشت، پھل اور سبزیوں کی قیمتوں کی فہرست جاری کردی گئی۔ نئی قیمتوں کے مطابق دودھ کی ہول سیل قیمت 188 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 200 روپے لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ بکرے کے گوشت کی قیمت 1540 روپے فی کلو جبکہ گائے کا گوشت 635 روپے کلو میں دستیاب ہوگا۔ بچھیا کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپےمقرر کی گئی ہے۔

کمشنر سلیم راجپوت نے کہا کہ سرکاری قیمت سے زائد لینےوالوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

دوسری جانب  کراچی میں سرکاری قیمت پر دودھ فروخت نہ ہونے پر شہری بھی پھٹ پڑے ، شہری کہتے ہیں سرکاری ریٹ لسٹ دکھاوے کے علاوہ کچھ نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی جانب سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ کو دکاندار کوئی اہمیت ہی نہیں دیتے اور نہ انتظامیہ اس پر عمل درآمد کرا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں دودھ خوردہ سطح پر پہلے ہی 230 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے ، سرکاری قیمت میں 20 روپے اضافے سے خوردہ قیمت 250 روپے لیٹر تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں