پاکستان کیخلاف ڈیوڈ وارنر کا ’’پشپا راج‘‘ کے انداز میں جشن سوشل میڈیاپر وائرل

پاکستان کیخلاف ڈیوڈ وارنر کا ’’پشپا راج‘‘ کے انداز میں جشن سوشل میڈیاپر وائرل

ایک نیوز: پاکستان کیخلاف وارم اپ میچ میں فخر زمان کا کیچ تھامنے پر ڈیوڈ وارنر کا ’’پشپا راج’‘ کے انداز میں جشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے میکسویل کی گیند پر فخر زمان کا کیچ تھامنے کے بعد مشہور بھارتی فلم کے کردار پشپا کا انداز اپنایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل سمیت میچز کیلئےاکثر بھارت آنے والے آسٹریلوی کرکٹرز بھارتی ثقافت اور فلمی کرداروں سے شناسا ہیں۔