نجی چینل میں  ہاتھاپائی کیس:شیرافضل مروت کی ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع 

 نجی چینل میں  ہاتھاپائی کیس:شیرافضل مروت کی ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع 
کیپشن: نجی چینل میں  ہاتھاپائی کیس:شیرافضل مروت کی ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع 

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  نےشیرافضل مروت کی ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شیرافضل مروت کے خلاف نجی چینل میں  ہاتھاپائی کرنےکےکیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں شیرافضل مروت اور مدعی وکیل پیش ہوئے،مدعی سینیٹر افنان اللہ کےوکیل آدم خان نےتیاری کیلئےعدالت سے وقت مانگ لی۔

شیرافضل مروت  نےریمارکس دیئے کہ جج صاحب جو بھی فیصلہ کرنا ہے جلدی کردیں، میں نے بیرون ملک جاناہے،مدعی کے مطابق  مجھے مارا گیا اور میرے ہی خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا۔ 

جج طاہرعباس سِپرا نے شیرافضل سے مکالمہ  کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر سینیٹر افنان اللہ کو بھی عدالت بلا لیتےہیں،آپ دونوں کی صلح کروا دیتےہیں۔

بعد ازاں عدالت نے شیرافضل مروت کی ضمانت میں 6اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔