ایک نیوز:سابق آرمی چیف جرنل قمر جاوید باجوہ کے ایف بی آر ڈیٹالیک کیس میں شاہد اسلم اور ایف بی آر ملازمین پر فرد جرم کیلئے 9 نومبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی،شاہد اسلم اور ایف بی آر ملازمین کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری پر ہیں،امریکہ میں موجود شریکِ ملزم احمد نورانی کو عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
سابق آرمی چیف کے اثاثہ جات سے متعلق احمد نورانی نے 20 نومبر 2022 کو فیکٹ فوکس میں خبر شائع کی،خبر میں سابق آرمی چیف اور ان کے اہلِ خانہ پر ٹیکس ریٹرنز اور اثاثہ جات میں اضافے کا الزام ہے۔
سابق آرمی چیف جنرل ر باجوہ کے اثاثہ لیکس کیس میں آج 09 پیشی بھی مکمل۔
— Shahid Aslam (@ShahidAslam87) October 4, 2023
عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لئے 09 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔@Matiullahjan919 @saqibbashir156 @MianAliAshfaq @Fahdshehbazkhan@rajaqadeer @RanaMarooff pic.twitter.com/5DOPNwk1cn