ملک ریاض کیخلاف ٹیکس معاملات کی تحقیقات کیلئےدائر درخواست خارج

ملک ریاض کیخلاف ٹیکس معاملات کی تحقیقات کیلئےدائر درخواست خارج
کیپشن: ملک ریاض کیخلاف ٹیکس معاملات کی تحقیقات کیلئےدائر درخواست خارج

ایک نیوز: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف ٹیکس معاملات کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ملک ریاض کیخلاف ٹیکس تحققیات کی درخواست خارج کردی،شہری پیر محمد اشرف رسول نے وکیل پیر معمر حسینی رسول کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ این سے اے کے مطابق ملک ریاض، علی ریاض نے 190 ملین پاؤنڈز کی ٹرانزیکشنز کو خفیہ رکھا،ممکن ہے 190 ملین پاؤنڈز کی خفیہ ٹرانزیکشنز سے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہو،ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے یہ معاملات مفاد عامہ کے تناظر میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،ملک ریاض اور علی ریاض کے اثاثوں اور مالی معاملات کے حوالے سے جامع تحقیقات ناگزیر ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ 190 ملین پاؤنڈز کی قانونیت اور ذرائع سے متعلق اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کرائی جائیں،غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کیلئے ان تحقیقات کو عدالتی نگرانی میں سرانجام دلوایا جائے،تحقیقات میں معاونت اور معلومات فراہم کرنے والوں کو تحفظ دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں کی جائے تاکہ عوام الناس آگاہ رہ سکے،ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ ثابت ہو جائیں تو قانون کے تحت جرمانہ عائد کیا جائے، وصولی کی جائے۔