لاہورسمیت ملک بھر میں پاسپورٹ دفاترکاسسٹم 3گھنٹےبعدبحال

لاہورسمیت ملک بھر میں پاسپورٹ دفاترکاسسٹم 3گھنٹےبعدبحال
کیپشن: اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پاسپورٹ دفاترکاسسٹم ڈاؤن

ایک نیوز: لاہور سمیت ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کا سسٹم تین گھنٹے ڈاون رہنے کے بعد بحال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ دفاتر میں 3 گھنٹے میں ایک بھی پاسپورٹ پراسس نہ ہوا،اسلام آباد مین سرور میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث سسٹم میں مسئلہ آیا تھا۔

ذرائع پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول کیلئے آنیوالے تمام سائلین کے پاسپورٹ پراسس کیے جائینگے،لاہور سمیت پاکستان بھر میں سرور ڈاون ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔عوام 3 گھنٹے سے مین سرور کے ٹھیک ہونے کے باعث لمبی قطاروں میں لگے رہے۔

قبل ازیں پاسپورٹ دفاتر میں 2 گھنٹے سے ایک بھی پاسپورٹ پراسس نہ ہوا تھا۔اسلام آباد میں سرور میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث سسٹم میں مسئلہ آیا تھا،اسلام آباد سمیت پاکستان بھر میں سرور ڈاون ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیاتھا۔عوام 2 گھنٹے سے مین سرور کے ٹھیک ہونے کا انتظار کرنے پر مجبور تھے۔