سکھ رہنما قتل  کےمعاملے میں امریکا بھی کینیڈا کے ساتھ 

Oct 04, 2023 | 10:21 AM

ایک نیوز: سکھ رہنما کے قتل کے معاملے میں امریکا بھی کینیڈا کے ساتھ ہے۔ رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کینیڈا کے ساتھ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

میتھیو ملر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے، سیکریٹری خارجہ ٹونی بلنکن نے بھی سکھ رہنماقتل کا معاملہ بھارتی وزیر خارجہ  کے سامنےاٹھایا۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے بھارت پر الزام کی تصدیق فائیو آئیز اور دیگر عالمی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے بھی کی، ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کے باعث کینیڈا نے متعدد بھارتی ڈپلومیٹس کو اپنے ملک سے نکل جانے کا حکم دیا۔

رائٹرز نے لکھا ہے کہ مودی سرکار نے بدلے کے طور پر کینیڈین سفیروں کو ملک سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمل درآ مد نہ ہونے کی صورت میں کینیڈین کونسل بند کردیے جائیں گے۔

مزیدخبریں