بہاولپور:نجی کمپنی کی بس سےاترتےطالب علم گرکرجاں بحق

Oct 04, 2023 | 10:04 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: خانقاہ شریف میں نجی کمپنی کی بس سے اترتے ہوئے طالب علم گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق طالب علم چیختا رہا ڈرائیور نے بس نہ روکی طالب علم نے چھلانگ لگائی چوٹ لگنے سے موقع دم توڑ گیا۔ریسکیو احمدپورشرقیہ کےطلباء نے حادثے کے بعد KLP روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا،احتجاج کے باعث کراچی کے ایل پی روڈ مکمل طور پر بلاک ہو چکا ہے جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے، جاں بحق طالب علم کی شناخت 15 سالہ احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں