ایک نیوز: ایشیا کپ میں انجری کا شکارہو کرورلڈ کپ کھیلنے سے محروم فاسٹ بالرنسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اطلاعات کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری لندن میں کی گئی ہے۔
فاسٹ بالر کو اس سرجری کے بعد 4 سے 6 ہفتوں کے لیے آرام تجویز کیا گیا ہے جس کے بعد وہ مکمل صحتیاب ہو کر پھر سے بالنگ کرسکیں گے۔
Naseem Shah is in good spirits after minor procedure on his shoulder. Please remember him in your prayers. He will be in action soon inshallah. #NaseemShah #cwc23 @iNaseemShah pic.twitter.com/AqOmQkofQs
— Moghees Sheikh (@MogheesSheikh) October 3, 2023
چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن مغیث شیخ نے اسپتال سے نسیم شاہ کے ساتھ تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ وہ کندھے پر معمولی چوٹ کے بعد اب بہتر حالت میں ہیں، انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں، انشاء اللہ وہ جلد ایکشن میں آجائیں گے۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت سے ٹاکرے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔
انجری کے باعث وہ بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔