ایک نیوز:اداکارہ ثانیہ سعیدکاکہناتھاکہ اپنا پڑھائی کا خرچہ وائس اوور آرٹسٹ کے طورپرکام کرکے پورا کرتی تھی۔
اداکارہ ثانیہ سعیدنےحال ہی میں ایک نجی چینل کےشومیں شرکت کی ، جہاں انہوں نے اپنی اداکاری، کیریئر اور محبت کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
شو کے میزبان کی جانب سے محبت کے سوال پر ثانیہ سعید نے کہا کہ انسان کو محبت ضرور کرنی چاہیے اور کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ جتنی بار ہو جائے محبت کرنی چاہیے۔
اداکارہ نے بچپن اور پڑھائی کی بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں ہی کام شروع کر دیا تھا اور اپنا پڑھائی کا خرچہ بطور وائس اوور آرٹسٹ کام کرکے پورا کرتی تھی۔
ثانیہ سعید نے بتایا کہ پنجابی زبان میرے دل کے بہت قریب ہے اور مجھے مکمل طور پر سمجھ آتی ہے کیونکہ میرا بچپن اور کیریئر کا زیادہ وقت پنجابی بولنے والوں کیساتھ گزرا ہے۔
اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں کام کے حوالے سے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں ہم اپنی عمر کی لڑکیاں ایک دوسرے کو کردار سے متعلق رہنمائی کر دیا کرتی تھیں اور بہت بار تو ایسا بھی ہوا کہ جو کردار مجھے آفر ہوتا تھا میں پڑھ کر کہہ دیتی تھی فلاں لڑکی یہ کردار مجھ سے زیادہ اچھا نبھا سکتی ہے۔