ایک نیوز:یورپ میں سینس نامی شہری نے کتے کو گاڑی کا اسٹیئرنگ تھما دیا، پولیس نے جرمانہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پولیس کیمرےکےذریعےگاڑی ایک تصویرکھینچی گئی جس میں ایک کتا سامنے دیکھ کر مسکرا رہا ہے۔
پولیس نے اس تصویرکواپنی فیس بک پوسٹ میں شیئرکرتےہوئےکہا کہ کتے نے کار کا اسٹیئرنگ پکڑا ہوا ہے اور سامنے کے شیشے سے ایک ہرن کو دیکھ رہا ہے۔
پولیس نے ازراہ مذاق کہا کہ انہوں نے کتے کے شکار کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
کتے کے مالک نے اصرار کیا کہ کتا اچانک اس کی گود میں چھلانگ لگا کر بیٹھ گیا تھا لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری ریکارڈ شدہ ویڈیو کے مطابق گاڑی میں کوئی فوری حرکت نہیں ہوئی۔
شہری پر ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں اسی وقت جرمانہ عائد کردیا گیا۔