دنیاکی معمرترین خاتون نے اسکائی ڈائیور ریکاڈبناڈالا

Oct 04, 2023 | 07:30 AM

ایک نیوز:امریکاکی معمرخاتون اسکائی ڈائیونگ کرکےدنیاکی معمرترین خاتون اسکائی ڈئیور گینیز ورلڈ ریکارڈ کیلئےپرامیدہیں۔
امریکی ریاست شکاگوکی 104سالہ ڈوروتھی ہوفنرنےٹینڈم اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کیا۔ ڈوروتھی نے4100میٹرکی بلندی سےچھلانگ لگائی، ٹینڈم اسکائی ڈائیونگ میں دو افراد ایک ساتھ بندھ کر ہوائی جہاز سے چھلانگ لگاتے ہیں اور مظاہرے کے آخر تک ایک ساتھ رہتے ہیں۔اس موقع پرڈوروتھی موجودولوگوں
 سے کہنا تھا کہ عمر محض ایک ہندسہ ہوتی ہے۔
اس سے قبل سوئیڈن کی لِینیا اِنگیگارڈ نے مئی 2022 میں 103 سال کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے معمر ترین اسکائی ڈائیور کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ لیکن مقامی میڈیا کے مطابق اسکائی ڈائیو کمپنی ’اسکائی ڈائیو شکاگو‘ گینیز ورلڈ ریکارڈ ڈوروتھی ہوفنر کے نام کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ڈوروتھی نے پہلی بار اسکائی ڈائیو 100 برس کی عمر میں کی تھی۔

مزیدخبریں