ورلڈکپ:شاہدآفریدی نےکون کونسےکھلاڑیوں سےامیدلگا لیں

Oct 04, 2023 | 05:07 AM

ایک نیوز:قومی ٹیم کےسابق کپتان شاہدخان آفریدی کاکہناتھاکہ ورلڈکپ میں شاداب خان اورفخرزمان اچھی کارکردگی دکھاسکتےہیں۔
  میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےشاہدخان آفریدی کاکہناتھاکہ زمان خان کو ٹیم میں ہونا چاہیے جبکہ فخر زمان کے پاس رنز کرنے کے بہترین مواقع ہیں، اس ورلڈکپ میں اسامہ میر کی کارکردگی بھی اہم ہوسکتی ہے۔
سابق کپتان کامزیدکہناتھاکہ مڈل اوورز میں شاداب اور اسامہ میر کا وکٹیں لینا بہت اہم ہے اور امید ہے کہ دونوں بولرز ایسا کر کے دکھائیں گے، ایشین کنڈیشنز پر پاکستان کیلئے ورلڈکپ جیتنا آسان ہوگا کیونکہ ایسی کنڈیشنز کا موقع پھر نہیں ملے گا۔

مزیدخبریں