کترینہ کیف کی فلم”میری کرسمس“کی ریلیزکی نئی تاریخ سامنےآگئی

کترینہ کیف کی فلم”میری کرسمس“کی ریلیزکی نئی تاریخ سامنےآگئی
کیپشن: The new release date of Katrina Kaif's movie "Merry Christmas" has been revealed

ایک نیوز:بالی ووڈکی سپراسٹاراداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم”میری کرسمس“کی ریلیزکی تاریخ تبدیل ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق ہدایت کارشری رام راگھون کےزیرسرپرستی میں بننےوالی فلم کیلئےرواں سال کےآخری مہینے15دسمبرکی تاریخ شیڈول تھی لیکن اب فلم کوتامل اورہندی دونوں زبانوں میں8دسمبرکوریلیزکیاجائےگا۔
باکس آفس پرکترینہ کیف کامقابلہ رنبیرکپوراوروکی کوشل کےساتھ ہے،رنبیرکپورکی فلم”انیمل“اوروکی کوشل کی فلم”سیم بہادر“جوکہ یکم دسمبرکوریلیزکی جائیں گی۔
”میری کرسمس“کو دو زبانوں ہندی اور تامل میں شوٹ کیا گیا ہے اور مختلف زبانوں کے معاون اداکار بھی مختلف ہیں۔
ہندی فلم میں سنجے کپور، ونے پاٹھک، پراتیما کنا اور تینو آنند نے کردار ادا کیے ہیں جبکہ تامل ورژن میں وہی کردار رادھیکا سرتکمار، شانمگراجا، کیون جے بابو اور راجیش ولیمز نے ادا کیے ہیں۔