وارم اپ میچ:افغانستان نےسری لنکاکو6وکٹوں سےشکست دیدی

Oct 04, 2023 | 01:36 AM

ایک نیوز:ورلڈکپ کرکٹ کےوارم اپ میچ میں افغانستان نےسری لنکاکوڈک ورتھ لوئیس میتھڈکےتحت 6وکٹوں شکست دیدی۔
تفصیلات کےمطابق سری لنکاکی ٹیم پہلےبیٹنگ کرتےہوئے47اوورمیں294رنزبناکرآؤٹ ہوگئی،جس کےجواب میں افغانستان نےتبدیل شددہ 257 رنز کا ہدف 39ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
افغانستان کے رحمان اللّٰہ گرباز نے 119رنز اسکور کیے،جبکہ  رحمت شاہ نے 93 رنز بنائے۔
سری لنکاکی جانب سےکوشال مینڈس نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 87 گیندوں پر 158 رنز اسکور کیے،9 چھکے اور19 چوکے اُن کی اننگز کا حصہ رہے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان کی اننگز کے دوران بارش ہوگئی جس کے سبب اُس کو 42 اوورز میں 257 رنز کا تبدیل شدہ ہدف ملا جو افغان ٹیم نے 39ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مزیدخبریں