نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کافیصلہ 

Oct 04, 2023 | 00:37 AM

ایک نیوز:ایف بی آر نے ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گا،ایف بی آر اور محکمہ ایکسائز ملکر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خصوصی احکامات دے دیئے،۔

ایف بی آر  تمام اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر کاروائیاں کرے گا۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر کے ان سے کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے اربوں روپے کا ٹیکس حاصل ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے ٹیکس وصول کرنے کا حکم دے دیا۔نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ملک گیر بھر کاروائیوں ہوں گی، ملک گیر ایکشن نہیں ہوتا تو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں پہنچا دی جاتی ہیں، ذرائع نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن نہ کرنے والے ایکسائز عملے کا خلاف بھی کارروائی ہوگی، ذرائع

مزیدخبریں