شاہین آفریدی ورلڈکپ میں کونسا اہم ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں؟

Oct 04, 2023 | 00:19 AM

ایک نیوز:فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جو 44 ون ڈے میچز میں 86 وکٹیں لے چکے ہیں،  و ہ ون ڈے میچز میں تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔ 
بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آسی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک اہم ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کے پاس ہے جنہوں نے یہ کارنامہ 53 ون ڈے میچز میں سر انجام دیا۔

 اگر شاہین پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرنے والے بولر بننا چاہتے ہیں تو انہیں رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے 8 میچز میں 14 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

 شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ نوجوان فاسٹ بولر ورلڈکپ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔

ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ نیپال کے اسپنر سندیپ لمیچانے کے پاس ہے، جنہوں نے یہ کارنامہ 42 میچز میں سر انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہورہا ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔ 

مزیدخبریں